25

قائد ایوان کیلئے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع.

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کیلئے تقرر کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی تحریک تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہونے کے بعد اسمبلی قوانین کے مطابق نئے قائد ایوان کا تقرر فوری طور پر کیا جانا ضروری ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے تقرر کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 2 بجے طلب کر رکھا ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، خورشید شاہ، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے جمع کرائے جبکہ شہباز شریف خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پہنچ گئے۔ہر سیاسی جماعت نے شہباز شریف کے بطور قائد ایوان کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ادھر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور ملیکہ بخاری نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کاغذاتی نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر2 بجے کے بجائے سہہ پہر 4 بجے کر دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4:30 بجے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں