علامہ سید حسن فرید بادشاہ اہل سنت وجماعت پاکستان کے نائب امیر مقرر۔


موصوف روحانی شخصیت ومعروف عالم دین حضرات علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کے فرزند ہیں۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابقعلامہ حافظ سید حسن فرید بادشاہ اہل سنت وجماعت پاکستان کے نائب امیر مقرر کیے گیے یاد رہے کہ علامہ حافظ سید حسن فرید بادشاہ کا تعلق معروف سید گھرانے سے ہے موصوف تحریک عشق مصطفی کے سربراہ حضرات پیر سید عنایت علی بادشاہ المعروف موتیوں والی سرکار کے فرزند ہیں اور ملک کے نامور قابل ترین علماء کرام میں شمار ہے اس موقع پر تحریک عشق مصطفی کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والی سرکار نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اہل سنت وجماعت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد خالد سلطان، پروفسیر پیر سید مظہر سعید کاظمی شاہ، اور مرکزی نائب ناظم پروفیسر ڈاکٹر غلامہ حمزہ مصطفائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت، ناموس اہلحدیث، ناموس صحابہ کرام، عالم اسلام، اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے عظیم مشن کیلئے بہترین ذمہ داری علامہ حافظ سید حسن فرید بادشاہ کو سونپی میں جماعت کی مرکزی قیادت کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ نیکی ایک عبادت ہے اور عبادت کرنا ہر انسان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں