23

عبدالستار خاکسار کا میجر شجاعت حسین اور سپائی عمران خان شہید کی انتقال پر اظہار افسوس۔


اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔قائم مقام صدر تحریک جوانان پاکستان مردان

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک جوانان پاکستان ضلع مردان کے قائم مقام صدر عبدالستار خاکسار نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان شہید ہو گئے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی اس دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ میں میجر شجاعت حسین اور سپائی عمران خان شہید ہو گئے یاد رہے شہید ہونے والے میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شہید سپائی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا تحریک جوانان پاکستان ضلع مردان کے قائم مقام صدر عبدالستار خاکسار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی میجر شجاعت حسین اور سپائی عمران خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی انکے درجات بلند کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں