پیرس(سید شاہ زیب ارشد)جموں کشمیر فورم فرانس کی جانب سے پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا۔
پیرس(سید شاہ زیب ارشد)جموں کشمیر فورم فرانس کی جانب سے پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج بھارت کس منہ سے خود کو جمہوریت کا دعویدار کہتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، ہزاروں کشمیریوں کو بے دردی کیساتھ قتل کردیا گیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ جب تک کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت نہیں مل جاتا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے اور دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھاتے رہیں گے۔
مقررین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔
تقریب کے آخر میں شہداء کشمیر ،شہداء پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔