8

صفدر خان باغی کا پاک فوج کیخلاف جھوٹا اور سازشی پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت

صفدر خان باغی کا پاک فوج کیخلاف جھوٹا اور سازشی پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت۔

کوئی بھی اس سازش کا حصہ بنے گا وہ پاکستان کا دشمن ہے۔سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدر خان باغی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف جھوٹا اور ملک دشمن سازشی پروپیگنڈا کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انیوں نے کہا کہ پاک افواج کے خلاف غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ اور انکے سہولت کار کان کھول کر سن لیں پاک افواج اکیلی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانی عوام افواج پاکستان کا ہر اول دستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ و دیگر معزز فرض شناس سنیئر ریٹائرڈ جنرل کے نام سے منسوب جعلی من گھڑت بے بنیاد ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کروایا گیا جسکی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاک افواج کو باخوبی نمٹنا آتا ہے۔جو لوگ بھی ان سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کیخلاف اس گھنونی سازش کے مہم کا حصہ بننے ہوئے ہیں انکا انجام عبرتناک ہوگا۔سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی و سازشی پروپیگنڈہ کی بھر پور انداز میں مزمت کرتے ہیں اور جو کوئی بھی اس سازش کا حصہ بننے گا وہ پاکستان کا دشمن ہے وہ اس محب وطن قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے انشااللّہ ان جعلی وڈیو پیپھلانے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملیامیٹ ہو جائنگے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم دشمنوں کی سازش ہے۔ فوجی قیادت کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں