صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔چیف اکرام الدین

صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

صحافیوں کے قتل عام میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر جگہ صحافیوں کا قتل عام جاری ہے صحافیوں کے قتل عام میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت کی بے خبری اور اس طرح واقعات پر خاموش اور اس طرح واقعات میں ملوث مجرمان کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہر جگہ سیاست دان، افسران بالا اور طالبان صحافیوں کے دشمن بن چکے ہیں اگر سیاستدانوں کیخلاف لکھ دیں تو سیاست دان دشمن اور اداروں کے افسران کے کرپش کے بارے میں لکھ دیں تو افسران دشمن اور اگر دہشت گردی اور انتہاپسندی میں ملوث طالبان کیخلاف کچھ لکھ دیں تو طالبان دشمن اخر صحافیوں کے ساتھ اتنا ظلم و زیادتی کیوں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت اور صحافی حضرات کی آذادی ملک کی ترقی کی پہچان ہے جب تک آذادی صحافت نہ ہو تب تک ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے.صحافی حضرات وہ لوگ ہے جو ہر خبر کی رسائی حکومتی ایوانوں اور عوام تک پہنچاتے ہیں تا کہ سیاسی نمائندگان عوامی مسائل سے باخبر رہ سکے اور عوام کے مسائل و مشکلات سے سیاست دانوں کو آگاہ کراتے ہے انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی صحافی ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں