بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)سپین نے سوئٹزرلینڈ کے علاوہ تمام یورپی ممالک کے لئے عائد پابندیوں کو 6 فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ سپین اس حوالے سے فہرستیں ہفتہ وار مرتب کی جاتی ہیں۔ قوانین کے مطابق رسک والے ممالک سے آنے والوں کو پابندیوں کا احترام کرنا ہوگا۔
سپین کی فہرست میں آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، چیک، قبرص، کروشیا، جرمنی، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، سویڈن، اور رومانیہ شامل ہیں۔
ان ممالک سے آنے والے شہریوں کے پاس ای یو ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے۔مسافروں کو ہیلتھ کنٹرول فارم بھی پر کرنا لازمی قرار دیاگیاہے۔ ہیلتھ فارم میں کورونا سرٹیفکیٹ کے حوالے سے معلومات فرام کرنا ہوں۔
تیسرے درجے کے ممالک کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب، چلی، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، روانڈا، تائیوان، اور چین شامل ہیں۔ ان ممالک کے مسافر بغیر کسی ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے اسپین میں داخل ہو سکتے ہیں۔