بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)ہسپانوی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے پہلے مہینے میں 4 ہزار ایک سو 15تارکین وطن غیر قانونی طور ہر سپین میں داخل ہوئے۔ جنوری 2021 کےمقابلے میں یہ تعداد 42.3فیصد زیادہ ہے۔ 3 ہزار ایک سو 94 تارکین وطن کینری جزیرے میں داخل ہوئے۔
اقوام متحدہ کی نقل مکانی کے ادارے IOM کے مطابق، جنوری 2022 میں باڈر کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 65 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔
اسپین اور شمالی افریقہ کے ساحل کے درمیان مغربی بحیرہ روم میں کم از کم 26 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ سمندر میں بہت سے تارکین وطن کی اموات کبھی ریکارڈ نہیں کی جاتیں۔