سفیریورپین یونین اندرولا کامینارا کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ

برسلز(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

اس عشائیے میں یورپین یونین کے 16 ممبر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان اور یورپین یونین کے دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان میں مزید اضافے اور باہمی تعلق کو مظبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سال یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو 60 سال ہوجائیں گے، اس حوالے سے گفتگو بھی اس عشائیے کا اہم موضوع تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں