زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

حر ہند میں زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ کیبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) آپریٹ کرتی ہے اور اس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو زیادہ استعمال کے اوقات میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے البتہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

خرابی دور کرکے انٹرنیٹ کی رفتار پوری طرح بحال کرنے کا کام جاری ہے جس کی نگرانی خود پی ٹی اے کر رہی ہے اور اس حوالے سے صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں