ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد انور کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ان کی وفات پر کرکٹ کے کھلاڑیوں سمیت مختلف کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ریاض کرکٹ ایسوسی کے چیرمین محمد انور گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ریاض واپس آرہے تھے کہ طائف کے قریب انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک بھلے اور اچھے انسان تھے 1990 میں یہ انہی کی کوشش تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل کا قیام عمل میں آیا اور سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ ملا آج سعودی عرب بھر میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور حکومتی سرپرستی حاصل ہے ہم انکی کرکٹ کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں دمام، جدہ اور ریاض ریجن کی کرکٹ لیگ اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور محمد انور کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم، صدر ذکاءاللہ محسن، سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق، جنرل سیکرٹری رانا عظیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ثناء بشیر، جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس، ایگزیکٹو ممبران جاوید راہو، خالد نواز چیمہ، عمران اعوان، شاہ جہان شیرازی، رضوان احمد نے بھی محمد انور کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے چھوٹے بھائی ندیم بابر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔