دُلہے نے شادی کی تقریب میں ہی دُلہن کو طلاق دیدی

دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور عراق میں طلاق کے حوالے سے اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو رقص کرنے پر طلاق دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی شخص کی دُلہن نے شادی کے روز شامی گانے ’ ‘Mesaytara‘ پر رقص کیا تھا جس کے اردو معنی غالب آجانے یا کنٹرول کرنے کے ہیں۔

اس گانے پر دُلہن کے رقص نے دُلہا اور اس کے اہل خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کے دوران جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی طلاق دے دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دُلہن کو طلاق دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں