13

تھائی اسٹاک مارکیٹ کا بٹ کوائن قبول کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ کا اسٹاک ایکسچینج جلدہی اپنے پلیٹ فارم پر کرپٹو کرنسی کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( ایس ای ٹی) کی جانب سے اس ضمن میں تھائی سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن( ایس ای سی ) کو درکار دستاویزات جمع کرا دی گئیں تھی۔

اب ایس ای ٹی صرف ایس ای سی کی جانب سے منظوری کا اتنظار کر رہی ہے جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کو حصص بازار میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے یہ اقدام جنوب ایشیائی ممالک میں کرپٹو سیکٹر میں تیزی سے ہونے والی وسعت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق تھائی لینڈ کے 36 لاکھ سے زائد شہری کرپٹو کرنسی کی ملکیت رکھتے ہیں، جو کہ کل آبادی کا 5 اعشاریہ 2 فیصد بنتاہے۔

ذرایع کے مطابق ایس ای ٹی 2022 کی تیسری سہہ ماہی میں کرپٹو خدمات کی فراہمی شروع کردی جائےگی، تاہم ایس ای ٹی کرپٹو ٹریڈنگ سروسز فراہم نہیں کرے گا، صرف استعمال کنندگان کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے گا۔

تھائی لینڈ اسٹاک ایکسچینج کے صدر پیکورن پیتھاتاواچے نے بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کرپٹو کے بارے میں کہا تھا کہ ’ ہمیں توقع ہے کہ ہمارے ایس ای سی کے ریگولیٹرز جلد ہی اس کی اجازت دے دیں گے، اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس سال کی تیسری سہہ ماہی سے اس آپریشن کا آغازکر سکیں گے۔‘

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی تھائی حکومت نے عوام کی جانب سے کرپٹو آمدن پر عائد کیے گئے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں